اونٹ پال حضرات کے لیے خوشخبری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اسسٹنٹ ڈزیزانویسٹی گیشن آفیسر انچارج ضلعی تشخیصی لیبارٹری خوشاب ڈاکٹر مختاراحمد نے کہا ہے کہ اونٹوں کے مخصوص پروجیکٹ کے تحت اونٹوں کی بیماریوں کی مفت تشخیص اور علاج معالجہ ضلع بھر میں یقینی بنانے کے لیے اونٹ پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں اونٹ میلہ اور اونٹ منڈیوں میں بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر مختاراحمد نے بتایا کہ موضع روڈہ میں اونٹ میلہ کے انعقاد کے موقع پر موجود اونٹوں کے سیمپل لیئے گئے اور ان کا علاج معالجہ کیا 
گیا ۔وہاں میلہ کے انعقادکے موقع پر ڈاکٹر مختاراحمد نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اونٹوں کے لیے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں لہذا وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں ۔ڈاکٹر مختار احمد نے اونٹ پال حضرات کو یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت سرا جیسی مہلک بیماری کا علاج مفت اور اونٹوں کے لیے منرل مکسچر بھی فراہم کیا جائیگا ۔وہاں پر موجود معززین علاقہ بشمول استاد باباشیر محمد ایوب اونٹ سوار،مطیع اللہ ،امان اللہ ،محمد وارث ودیگر حضرات نے ان کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نظر انداز اونٹ پال غریب طبقے کو اونٹوں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی سہولت میسر کرنا حکومت پنجا ب کا قابل تحسین قدم ہے ۔
Image result for download games
اونٹ پال حضرات کے لیے خوشخبری اونٹ پال حضرات کے لیے خوشخبری Reviewed by Khushab News on 7:40:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.