بیس کروڑ کے فنڈز میں جوہرآباد کا حصہ جان کر آپ حیران رہ جائیںگے


جوہرآباد(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان کے ترقیاتی پروگرام میں خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہرآباد کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا‘ اندرونِ شہر کی 20کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں میں سے صرف چھ سکیموں کیلئے 83لاکھ 15ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں۔ وزیراعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سرگودھا ڈویژن کے ارکانِ قومی اسمبلی سے پانچ‘ پانچ کروڑ روپے اور ارکانِ صوبائی اسمبلی 
سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے کی سکیموں کی تجاویز لی گئی تھیں اس طرح اس پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کیلئے 20کروڑ روپے کی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان ترقیاتی سکیموں کو چار سیکٹروں میں تقسیم کیاگیا جن میں فراہمی آب‘ صحت‘ تعلیم‘ سڑکات کی تعمیر اور پلے گراؤنڈ وغیرہ کی سکیمیں شامل ہیں۔ ضلع خوشاب کے ارکانِ قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چار ارکان نے ضلع بھر کیلئے 195سکیموں کی تجاویز دی تھیں جنھیں ڈویژنل ترقیاتی کمیٹی نے منظور کیا تھا۔ لیکن عملی طور پر جوہرآباد کی چھ سکیموں پبلک پارک ‘ ریلوے کراسنگ کالج چوک کیلئے 29لاکھ 58ہزار روپے‘ بلاک نمبر6کی سڑک کیلئے 8لاکھ روپے‘ بلاک نمبر1کی سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے آٹھ لاکھ 62ہزار روپے ‘ بائی پاس تا چوک فیضی ہسپتال سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے پانچ لاکھ‘ جامع مسجد تا رہائش چیئرمین ملک اشرف اعوان 17لاکھ 75ہزار روپے اور سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر1کی سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 15لاکھ 20ہزار وپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مین بازار ‘ جنوبی بازار سمیت جوہرآباد کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کے علاوہ شہر کی تمام اندرونی سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواریاں حائل ہیں۔ 

بیس کروڑ کے فنڈز میں جوہرآباد کا حصہ جان کر آپ حیران رہ جائیںگے بیس کروڑ کے فنڈز میں جوہرآباد کا حصہ جان کر آپ حیران رہ جائیںگے Reviewed by Khushab News on 8:53:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.