قتل کے دو مقدمات کے فیصلے


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد سیشن جج نے مقدمہ قتل کے 5ملزمان کو بری کردیا,ملزمان نصر،ظفر ، ظفر نے بھابی ، اشرف نے ساتھی رمضان سے ملکرباپ قتل کیا تھا.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے راضی نامہ ہونے پرمقدمہ قتل کے 2کیسو ں کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو بری کر دیا۔فریقین میں صلح ہونے پرمقدمہ قتل میں ملوث تین ملزمان نصر حیات146 ظفر اقبال اور اظہر اقبال کو بری کر دیا۔ تفصیل 
کے مطابق ملزمان نے مارچ 2016 میں مکان کی ملکیت کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی بھابھی عصمت بی بی کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ مقدمہ قتل کے دوسرے مقدمہ میں والد کو قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف اور اس کے ساتھی محمد رمضان کو بروئے راضی نامہ بری کر دیا۔ ملزم محمد اشرف نے اپنے ساتھی محمد رمضان کی معاونت سے ایک سال قبل بوتالہ میں اپنے والد محمد نواز کو قتل کیا تھا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دونوں کیسوں کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیاتھا۔
;
قتل کے دو مقدمات کے فیصلے قتل کے دو مقدمات کے فیصلے Reviewed by Khushab News on 4:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.