ضلع کونسل خوشاب پی ٹی آئی کے حوالے نہیں کرنے دینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال نے گزشتہ روز حمزہ شہباز کی زیر زصدارت لاہور میں تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن بارے ہونیوالے ایک اجلاس میں شرکت کی اور ان سے الگ سے بھی ملاقات کی جس میں ضلع کونسل خوشاب کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگا کیاجس پر حمزہ شہباز شریف نے پارلیمنٹرینز گروپ کی مسلم لیگ ن سے وابستگی کو بلا شک و شبہ
 قرار دیتے ہوے سراہا اور ضلع کونسل کی صورتحال بارے دونوں گروپوں کو جلد ہی لاہوربلایا جائے گا جس میں دونوں گروپوں کے ممبران بھی شامل ہونگے ۔حمزہ شہباز شریف نے کہا ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت کے باوجود ضلع کونسل کے معاملات تحریک انصاف کے سپرد کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر ملک کرم الہی بندیال نے حمزہ شہباز کو بتایا کہ پارلیمنٹیرین گروپ کے  امیدوار ملک امیر حیدر سنگھا نے مسلم لیگ ن کے 51 میں سے 29 ووٹ جبکہ سمیرا ملک نے ن لیگ کے 22 ووٹ حاصل کیے تاہم غیر شفاف  طریقے سے پی ٹی آئی ٹوانہ گروپ کی مدد سے عدالتی حکم امتناعی کے ذریعےچیئرپرسن ضلع کونسل بنی ہوئی ہیں اور اسکے بدلے میں ضلع کونسل کے تمام معاملات پی ٹی آئی کے حوالے کررکھے ہیں یہی وجہ ہے خود مسلم لیگ ن سمیرا گروپ کے ممبران ضلع کونسل میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔کرم الہی بندیال نے مزید بتایا کہ مسعودنذیر راجڑ بنیادی طور پر ٹوانہ برادران کا نمائندہ ہے جس کا وہ خود سرعام اعتراف کرچکا ہے۔

ضلع کونسل خوشاب پی ٹی آئی کے حوالے نہیں کرنے دینگے ضلع کونسل خوشاب پی ٹی آئی کے حوالے نہیں کرنے دینگے Reviewed by Khushab News on 3:37:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.