آج کی اہم خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد سے مجموعی طور پر 9کلو 915گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے بلاک نمبر1جوہرآباد کے محمد عمران گجر کے قبضہ سے 2کلو 50گرام چرس ‘ 2600روپے کی نقدی‘ چک 11کے ارسلان علی سے 2کلو 130گرام چرس ‘ 2250روپے کی نقدی‘ نسیم کالونی جوہرآباد کے وحید جاوید مسلم شیخ سے 1کلو 780گرام چرس ‘ جبکہ پولیس تھانہ خوشاب نے نوید احباب بلوچ کے قبضہ سے 1کلو 670گرام چرس‘ ایک ہزار روپے کی نقدی اور گھوپ خان سے 1کلو 665گرام چرس اور ایک ہزار روپے کی نقدی برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دو افراد احمد نواز اور عبدالولی خان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس نے عبدالولی اور احمد نواز کے قبضہ سے پسٹل تیس‘ تیس بور برآمد کئے ہیں ۔




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے چک 12کے قریب ایک شخص محمد طارق عرف طاری ساکن رنگپور بگھور کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی ‘ انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاسمیں اشیائے خورد و نوش کے ریٹ مقرر کئے گئے ۔ آٹا چکی 40روپے کلو ‘ چاول نیا سپر 96روپے‘ چاول پرانا سپر کرنل 110روپے‘ چاول موٹا 45روپے‘ دال چنا 98روپے‘ دال مسور باریک 153روپے‘ دال ماش 140روپے‘ دال ماش چمن 153روپے‘ دال مونگ 90روپے‘ دال مونگ بغیر دھلی ہوئی 88روپے‘ کالے چنے 95روپے‘ سفید چنا 132‘ سرخ مرچ مارشل 200روپے‘ بیسن 105روپے فی کلو‘ دہی 75روپے ‘ دودھ 70روپے فی لیٹر ‘بڑا گوشت 280روپے فی کلو‘ چھوٹا گوشت550روپے فی کلو جبکہ تندوری روٹ 6روپے ریٹ مقرر کئے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ اشیائے خورد نوش کے ریٹوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اس سلسلہ میں پرائس مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ 




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی انتھک کوششوں سے پاکستان اب سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے کیونکہ یہاں اب سابقہ دور کی نسبت امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ اگر مخالفین حکومت کی راہ میں رکاوٹ نہ بنتی تو آج ملک ایشئن ٹائیگر ہوتا۔ وہ جوہرآباد میں مقامی کاروباری ادارے کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ اور ملک سمیع الحق اعوان ‘ زاہد حسین ‘ دلبر حسن سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2018ء تک ملک میں سستی بجلی عام ہو جائے گی ۔اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ہی اولیت دی ہے اور بلا تفریق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ جو لوگ ترقیاتی منصوبوں پر سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ محترمہ سمیرا ملک نے صرافہ ایسوسی ایشن جوہرآباد کے راہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 




خوشاب نیوز ڈاٹ کام))ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے تربیت حاصل کرنیوالے افسران کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہزاد عادل ‘ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم اور فوکل پرسن عمر فاروق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے ضلع خوشاب میں انتظامی امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں وفد ڈی پی او خوشاب وقاص حسن سے بھی ملاقات کی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ 
Image may contain: one or more people and text
آج کی اہم خبریں آج کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.