آج کا اخبار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن نے عوامی حقوق کیلئے مثالی کردار ادا کیا، چوہدری عبدالمنان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ حکومت کی مثالی کارکردگی کو ہدف تنقید بنانے اور مسلم لیگی اکابرین پر الزامات کی بوچھاڑ کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ یوتھ ونگ کے نوجوان پاکستان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے دست و بازو ہیں ۔ عمران خان خود سب سے بڑے چور اور آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں اُن کی پوری جماعت غیر ملکی فنڈنگ پر چل رہی ہے ۔ اُنھیں بال ٹمپرنگ سے لیکر سول نافرمانی تک اپنے ہر منفی طرزِ عمل کا حساب دینا ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے جمہوریت کے استحکام146 عدلیہ کی آزادی اور عوام کے حقوق کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے جیلیں کاٹیں اور تشدد برداشت کیا لیکن اُن کے پایہ استقامت میں ذرہ برابر بھی لرزش پیدا نہ ہوئی۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد سوئی گیس آفس میانوالی اور سرگودھاسے الگ کیاجائے ،مطالبہ عوامی و سماجی حلقوں نے ریجنل  منیجر سرگودھا سے
 مطالبہ کیا ہےشہری عبدالعزیز ،نعیم اﷲ،محمد یونس ،فضل الٰہی ،ظفر اقبال و دیگر نے ریجنل منیجر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی نادرن گیس آفس جوہرآباد میں تحصیل قائدآباد کو میانوالی اور سرگودھا سے الگ کیا جائے ۔قائدآباد کیلئے گیس میٹر کنکشن کی نگرانی کیلئے الگ سپروائزر مقرر کیا جائے ۔میانوالی کے بعض علاقوں اور قائدآباد کے علاقہ میں ایک ہی سپروائزر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلاک نمبر6جوہرآباد میں مقیم اسلام آباد پولیس کے اہلکار امجد عباس کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا‘ صدر پولیس جوہرآباد نے مغوی کے بھائی سید نوید الحسن ساکن شاہ پور کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مغوی امجد عباس اسلام آباد سے اپنے گھر چھٹی آیا اس دوران دو گاڑیوں پر نامعلوم افراد آئے اور اُسے اپنے ہمراہ لے گئے۔ ابھی تک امجد
عباس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

http://go.ad2up.com/afu.php?id=1061507خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں گھومنے والے خونخوار آوارہ کتوں نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دوبھر کر دیا‘ گذشتہ روز دو کمسن بہن بھائیوں سمیت تین افراد خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وڑچھہ شریف میں سترہ سالہ محمد احسان ولد فتح محمد اور اس کی تیرہ سالہ بہن ساجدہ کو خونخوار کتے نے کاٹ لیا جبکہ پیلووینس میں 35سالہ احسان الحق ولد فیض احمد آوارہ کتے کا نشانہ بن گیا۔ تینوں افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں اُن کی مرہم پٹی اور ریکسینیشن کی گئی۔ ضلع خوشاب میں آوارہ اور خونخوار کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ضلع بھر کے مکینوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ خونخوار آوارہ کتوں کو تلف کرنا محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے ‘ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ ان دونوں اداروں کو ڈاگ شوٹنگ مہم چلانے کا پابند بنائے۔ تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے نواحی موضع پدھراڑ معروف روحانی بزرگ سید گل حسین شاہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا 14مارچ منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے نامور علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔منتظم و بانی ذاکر ملک مرید حسین اعوان کے زیر نگرانی منعقدہ مجلس عزا میں سامعین اور عزادروں کے لئے لنگر حسینی کا بھی اہتمام ہے 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے اسلامیہ کالونی ہڈالی میں چھاپہ مار کر پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے ایک افغانی عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عبدالرحمن کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عبدالرحمن پولیس کو پاکستان داخل ہونے کی کوئی قانونی دستاویز پیش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے آپریشن رد الفساد کے تحت کی جانیوالی کاروائی کے دوران بوتالہ میں اچانک چھاپہ مار کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان قیصر احمد ‘ محمد ایوب ‘ اسد امین ‘ اسد حیات اور فضل عباس کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ چھاپہ مار کاروائی ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ خالد گوندل کی نگرانی میں کی گئی ریلوے پھاٹک بوتالہ کے رہائشی قیصر احمد سے بندوق بارہ بور ‘ جھنگی مانڈہ کے رہائشی ملزمان محمد ایوب سے پسٹل تیس بور ‘ اسد امین‘ اسد حیات اور فضل عباس سے ایک‘ ایک بندوق بارہ بور برآمد ہوئی ہے۔ 
http://go.ad2up.com/afu.php?id=1061507
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے کوارڈینیٹر ملک عزیر خان ایم این اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے اس ضمن میں سرکاری و نجی فنی تعلیمی اداروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ مقامی کالج آف ٹیکنالوجی میں طلباء میں وظائف کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے رُکن ذوالفقار علی بھٹی ‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل سرفراز احمد اور نجی کالج کے پرنسپل راجہ امجد سمیت کالج کے تدریسی سٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملک عزیر خان نے کہا ہے کہ نسل نو کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر کے اُنھیں معاشرے کا مفید شہری بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت فنی تعلیم کے سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ نجی اداروں کی بھی بھرپور سرپرستی کررہی ہے۔ اُنھوں نے طلباء و تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سے استفادہ کرنے کیلئے بروئے کار لائیں تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر قومی اسمبلی کے ارکان ملک عزیر خان ذوالفقار علی بھٹی اور وی ٹی آئی کے پرنسپل سرفراز احمد نے کالج میں زیر تعلیم 75طلباء میں وظائف تقسیم کئے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے کی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی ‘ سوشل ویلفیئر آفیسر عقیلہ ‘ ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم‘ سپریٹنڈنٹ دارالامان آمنہ حیات‘ اور منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ نے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور ڈی او پاپولیشن نصیر احمد کربلائی منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ اور دیگر مقررین نے خواتین کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے تحفظ کیلئے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نادرا‘ اسلحہ کمپیوٹرائزیشن سنٹر ڈی سی آفس جوہرآباد کے جونیئر ایگزیکٹو آفیسر سید رمیض حیدر شاہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے‘ وہ اپنی ڈیوٹی پر خوشاب سے جوہرآباد دفتر آ رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والی کار نے اُنھیں ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا‘ اُنھیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ 
;
آج کا اخبار آج کا اخبار Reviewed by Khushab News on 10:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.