ضلع خوشاب کی مختصر مگر اہم اخبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈومیسائل برانچ کے خاتمہ اور ڈومیسائل کے اجراء کا کام تحصیل دفاتر میں منتقلی کے بعد اس برانچ میں تعینات سٹاف کو مختلف برانچوں میں تبدیل کر دیا‘ جونیئر کلرک وقاص احمد اور جونیئر کلرک عبدالغفور کو نقول برانچ‘ جونیئر کلرک احسان اختر کو ریکارڈ برانچ اور نائب قاصد نصر حیات کو کالونی برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلرک احمد حیات اپنی سابقہ سیٹ پر ہی کام کرتے رہیں گے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ‘ پہلا حادثہ سرفراز کالونی میں سیم پل کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پچاس سالہ خاتون کوثر پروین زوجہ سکندر حیات پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئیں‘ دوسرا حادثہ تھل کے قصبہ روڈہ میں ہوا جہاں ایک رکشہ ڈرائیور تصدق حسین ولد منظور حسین اپنے ہی رکشے سے گر کر شدید زخمی ہوا۔بلاک نمبر4جوہرآباد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے 35سالہ خاتون پروین اختر زوجہ غلام رسول شدید زخمی ہو گئیں جبکہ پرانا لاری اڈا خوشاب کے سامنے چنگ چی رکشے کی ٹکر سے پچپن سالہ محمد اکبر ولد عبدالرحیم زخمی ہوا۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے حادثات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی جوہرآباد میں تیس سالہ خاتون کھانا پکاتے ہوئے آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی۔ مسماۃ یاسمین کھانا تیار کر رہی تھی کہ اچانک اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجازِ مقدس روانہ ہو گئے اُنھیں گذشتہ روز اُن کے عزیز و اقرباء اور احباب نے نیک تمناؤں کے ساتھ رُخصت کیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن جوہرآباد کے راہنما محمد یونس حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے ‘ مرحوم کی نمازِ جنازہ بلاک نمبر1جوہرآباد میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈاکٹر خالد اقبال چائلڈ سپیشلسٹ اور حساس ادارے کے ملازم ارشد محمود تبسم کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں‘ مرحومہ ڈی سی آفس کے ملازم احسان اختر ‘ عمران قریشی ایڈووکٹ اور عبید ٹھیکیدار کی خوش دامن تھیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ آفیسر کالونی جوہرآباد میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کو نسیم کالونی جوہرآباد کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 
Image result for download

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے وقاص حسن نے ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میں تعینات آٹھ تھانوں کو تبدیل کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شاہد محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے تبدیل کر کے جوڈیشل کمپلیکس جوہرآباد ‘ اے ایس آئی کاظم بلال اور اے ایس آئی اظہر حسین شاہ کو تھانہ سٹی جوہرآباد سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن ‘ اے ایس آئی محمد صدیق بگا کو تھانہ صدر جوہرآباد سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن‘ سب انسپکٹر ذیشان حیدر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے تھانہ سٹی جوہرآباد ‘ اے ایس آئی ظفر اقبال گنجیال کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے تھانہ سٹی جوہرآباد‘ اے ایس آئی عمران سعید کو تھانہ خوشاب سے تھانہ سٹی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹی اے ایس آئی ذیشان حیدر کو پولیس لائن سے تھانہ سٹی جوہرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر رانا شاہد نے چائلڈ لیبر کیخلاف شروع کی گئی مہم کے دوران جبی چنکی روڈ پر واقع کرک بھٹے پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کا نشانہ بننے والے تین کمسن بچوں کو بازیافت کر لیا۔ ڈی او لیبر نے بھٹہ کے مالک جان زاد کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت حسین ملک نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے قتل اور اغواء کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزم امیر حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم امیر حسین نے 2012ء میں دئیوال کے رہائشی ایک شخص جاوید کو قتل کر کے اس کی نعش چھبا دی تھی اور مقتول کی بھابھی کو بچوں سمیت اغواء کر کے ہمراہ لے گیا اور چار سال تک روپوش رہا۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ 

;
ضلع خوشاب کی مختصر مگر اہم اخبریں ضلع خوشاب کی مختصر مگر اہم اخبریں Reviewed by Khushab News on 8:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.