جمعرات،30 مارچ 2017 کا اخبار


 المناک حادثات میں آٹھ افراد شدید زخمی  
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر ہموکہ موڑ کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجہ میں بارہ چک کے رہائشی موٹر سائیکل سوار پچاس سالہ محمد اسلم ولد عیسیٰ خان اور ساٹھ سالہ محمد افضل ولد شاہ تاب زخمی ہوگیا۔ دوسرا حادثہ میانوالی روڈ پرسیم پل سرفراز کالونی کے نزدیک ہوا جہاں چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل کی تصادم میں موضع چوہا کا رہائشی رکشہ ڈرائیور پچیس سالہ محمد اشرف ولد شاہ محمد اور موٹر سائیکل سوار اٹھائیس سالہ سیف اﷲ ولد محمد سلیم زخمی ہوا۔ تیسرا حادثہ شبیر کالونی کے نزدیک ہوا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے حادثہ میں خوشاب کا رہائشی محمد ایوب اور رمضان کالونی جوہرآباد کا رہائشی محمد حیدر زخمی ہوا۔ چوتھا حادثہ شوگر ملز روڈ پر ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث کار سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں محلہ بدلی والا خوشاب کا رہائشی موٹر سائیکل سوار عثمان خان پٹھان اور اس کا ساتھی حیدر علی زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے حادثات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔ 
 نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ مشعل راہ ہے 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اہلسنت کے ممتاز سکالر علامہ پروفیسر ظفر الحق بندیالوی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ قرآنی تعلیمات اور اسلامی احکامات سے روگردانی ہے اگر ملت اسلامیہ قرآن اور اہل قرآن کا دامن تھام لے تو دُنیا کی کوئی بھی طاقت اسے زیر نہیں کر سکتی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار جوہرآباد میں منعقد ہ محفل میلاد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں اتحاد ‘ اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا لیکن بد قسمتی سے اغیار نے ہماری صفوں میں فرقہ واریت ‘ لسانیت اور علاقائیت کا بیج بو کر ہمیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا۔ علامہ ظفر الحق بندیالوی کا کہنا تھا کہ محراب و منبر سے اٹھنے والی آواز بااثر ہوتی ہے اس لئے علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خطبات میں اتحادِ بین المسلمین کا درس دیں اور اپنی توانائیاں بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بروئے کار لائیں تاکہ ملت اسلامیہ میں اخوت اور بھائی چارے کی جذبہ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ 

رکشہ  ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے خوشاب کے دو رکشہ ڈرائیوروں محمد ریاض ولد محمد افضل اور محمد صفدر کے خلاف پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ریاض نے اپنے رکشہ نمبری KBU 1243پر جبکہ ملزم محمد صفدر نے اپنے رکشہ نمبری KBU 606پر بلند آواز سے ڈیک چلا کر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ 

تیز رفتاری پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پر اُتراء موڑ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے مٹھہ ٹوانہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل ولد محمد رمضان جاں بحق ہو گیا‘ ٹرک کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ قائدآباد پولیس نے متوفی کے بیٹے شبیر احمدکی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نواز شریف لورز کا اجلاس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میاں نواز شریف لورز ونگ ضلع خوشاب کا اہم اجلاس ضلعی صدر سید مجاہد عباس شیرازی کی زیر صدارت نائچ کالونی جوہرآباد میں منعقد ہوا جس میں لورز ونگ کے عہدیداروں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں لورز ونگ کی تحصیل سطح پر تنظیم سازی کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید مجاہد عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کی تقدیر بدلنے اور وطن عزیز کو دُنیا کے باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر محب وطن شہری اُن کا ساتھ دے اور اُن کے ہاتھ مضبوط کرے۔ سید مجاہد شیرازی نے کہا کہ لورز ونگ میاں نواز شریف کے متوالوں کی تنظیم ہے وہ حکومت کی پالیسیوں کے فروغ اور مسلم لیگ ن کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے تدارک کیلئے اپنا جراتمندانہ کردار ادا کررہی ہے۔

معطل ڈپٹی ڈی اوز سے جواب طلب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)معطل شدہ 18 ڈپٹی ڈی ای اوز سے ہفتہ میں جواب طلب۔ناقص کارکر دگی کی بناء پر معطل ہونیوالی 18 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ایک ہفتہ میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی۔ناقص کارکر دگی کی بناء پر معطل ہونیوالی 18 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ایک ہفتہ میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔چند روز قبل تحصیل نورپور تھل سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ڈ پٹی ڈی ای اوز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور اب انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ میں تحریری جواب کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں ۔

سمیرا ملک ضلع خوشاب کی بڑی سیاسی حقیقت ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سمیرا ملک گروپ خوشاب کی سب سے بڑی سیا سی حقیقت ہے، سمیع الحق اعوان،یوتھ ممبر ضلع کو نسل خوشاب ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ سمیرا ملک گروپ خوشاب کی سب سے بڑی سیا سی حقیقت ہے۔یوتھ ممبر ضلع کو نسل خوشاب ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ سمیرا ملک گروپ خوشاب کی سب سے بڑی سیا سی حقیقت ہے۔ ایم پی اے جاوید اقبال اعوان کا یہ کہنا کہ ضمنی الیکشن میں ملک عزیر کو ٹکٹ میری وجہ سے ملا چھو ٹا منہ اور بڑی بات والا معاملہ ہے۔ میں نے محض سمیرا ملک کی مقبولیت کی وجہ سے ایک ایم پی اے کے بیٹے کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ مخا لفین جو مرضی کر لیں آئندہ سال ہو نے والے الیکشن میں ایک بار پھر سمیرا ملک ہی ضلع بھر میں کامیابی کے جھنڈے گا ڑے گا۔

لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ضلع بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاشیڈول جا ری ۔فیسکو حکام نے ضلع خوشاب کے شہری علاقوں کیلئے چار اور دیہی علاقوں کے لئے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ دیہی علاقوں میں صبح ،فیسکو حکام نے ضلع خوشاب کے شہری علاقوں کیلئے چار اور دیہی علاقوں کے لئے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ دیہی علاقوں میں صبح ساڑھے تین تا ساڑھے چار بجے ، ساڑھے سات تا ساڑھے آٹھ ، دوپہر ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ ، سہ پہر ساڑھے تین تا ساڑھے چار ، شام ساڑھے سات تا ساڑھے آٹھ اور رات ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ بجلی بند رہے گی۔ شہری علاقوں میں رات ساڑھے بارہ تا ڈیڑھ ، صبح ساڑھے چھ تا ساڑھے سات ’ دوپہر ساڑھے بارہ تا ڈیڑھ اور شام ساڑھے چھ تا ساڑھے سات بجے بجلی بند رہا کریگی ۔

آنےوالے الیکشن میں مخالفینکو بدترین شکست ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا، کرم الٰہی بندیال،پنجاب حکومت کی شاندار کا ر کردگی کو غیر ملکی اداروں نے بھی سرا ہا ہے،ایم پی اے ،رُکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا۔ پنجاب حکومت کی شاندار کا ر کردگی کو غیر ملکی اداروں نے بھی سرا ہا ہے۔ ن لیگی حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران عوام کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے کے فنڈز صرف کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف جمہوری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل کرا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جراتمندانہ پالیسیوں اور انقلابی اقدامات کے نتیجہ میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر زمیں بہتری آئی اور ہسپتالوں و تعلیمی اداروں کی حالت بدل گئی ہے۔ انشاء ا? 2018ء کی انتخابی معرکہ آرائی میں بھی مسلم لیگ ن ہی ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
;
جمعرات،30 مارچ 2017 کا اخبار جمعرات،30 مارچ 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:20:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.