ضلع کونسل کے فنڈز بلا تفریق استعمال ہونگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کو بنیادی اکائی کی حیثیت حاصل ہے اور انشاء اﷲ وہ اس ادارے کا وقار بلند کرنے اور اسے فعال سے فعال تر بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ضلع کونسل کمپلیکس میں بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے مخلص ‘ دیانتدار ‘ محب وطن اور
 عوام دوست ارکانِ ضلع کونسل کی باعزم ٹیم ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اﷲ ہم ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہوئے علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ ضلع کونسل کا ترقیاتی پروگرام ممبرانِ ضلع کونسل کی تجاویز و سفارشات کی روشنی میں علاقہ اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا جائے گا۔ انشاء اﷲ ضلع خوشاب کا کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر عوامی مسائل اور اُن کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیں اور اُن کے حل کیلئے اپنی تجاویز و سفارشات بھجوائیں۔ ملک مسعود نذیر راجڑ کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب کی ترقی و خوشحالی کے عمل میں محترمہ سمیرا ملک گروپ کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ہمارا گروپ گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے عوامی خدمات کی تاریخ رقم کر رہا ہے اب انشاء اﷲ ضلع کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی کسی علاقہ کی حق تلفی نہیں ہو گی ہر علاقہ میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔
;
ضلع کونسل کے فنڈز بلا تفریق استعمال ہونگے ضلع کونسل کے فنڈز بلا تفریق استعمال ہونگے Reviewed by Khushab News on 7:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.