کسی میں ہمت ہے تو احمقوں کی جنت سے نکل کر سامنے آئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مسعود نذیر راجڑ نے’ میڈیا مٰں ’انکے ضلع کونسل دفتر کو تالہ لگا دیا گیا ہے۔‘‘ شائع ہونے  والی خبروں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ متذکرہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے اور اس خبر کا حقیقت سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے۔انہون نے کہا ہے کہ میں اور محترمہ سمیرا ملک منتخب عہدیدار ہیں ۔ دفتر کو تالے لگانے والی بات مضحکہ خیز ہے۔ انہوں مزید کہا

 کہ نہ ہی کوئی ایسی جرآت کر سکتا ہے۔یہ بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔باقی ٹوانہ گروپ سے ھمارے تعلقات دیرینہ اور اٹل ہیں اور یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ھے یہ آج سے نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کے تعلقات ہیں سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ اور ٹوانہ برادران سے ہمارے تعلقات ایسے ہی رہیں گے۔ باقی اگرکسی کو تالے لگانے کا شوق ہے تو وہ شخص خوابوں کی دنیا سے باھر آئے۔ ایسی جھوٹی خبروں سے ہی نہ اپنے سارے شوق پورے کرے۔ کیونکہ چھپ چھپ کر وار کرنا مردوں کا شیوہ نہیں کسی کو اگر اتنا ہی شوق ہے تو سامنے آئے
;
کسی میں ہمت ہے تو احمقوں کی جنت سے نکل کر سامنے آئے کسی میں ہمت ہے تو احمقوں کی جنت سے نکل کر سامنے آئے Reviewed by Khushab News on 9:46:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.