فزکس پرچہ قبل از وقت لینے پر میٹرک طالبات کا احتجاج

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا بورڈ کے تحت ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں فزکس کا پیپر مبینہ طور پرمقررہ وقت سے قبل واپس لے لینے پر طالبات سراپائے احتجاج بن گئیں۔ طالبات نے الزام لگایا کہ جمعرات کے روز ہونیوالا فزکس کا پیپر مقررہ وقت سے بعد شروع کیا گیا اور اسی طرح مقررہ وقت سے پہلے واپس لے لیا گیا ۔ پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اس ضمن میں جب گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ طالبات کے ساتھ ہونیوالی اس مبینہ ناانصافی کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مرکز کی سپریٹنڈنٹ نے اس الزام کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فزکس کا پیپر قواعد و 
ضوابط کے مطابق مقررہ  
Image result for download
 وقت پر ہی لیا گیا۔دریں اثناء ڈی پی ایس جو ہرآباد اور گرلز ہائی سکول 47 ایم بی  میں قائم امتحانی سنٹر میں بھی پیپر تاخیر سے شروع ہونے بارے سوشل میڈیا پر  گردش کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات دو مارچ کو ہونیوالے  فزکس نیو کورس کے پیپر کا دورانیہ ہی دو گھنٹے تھا، اولڈ کورس فزکس کا دورانیہ  تین گھنٹے اور اسلامیات اختیاری کے پیپر کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے تھااور کہیں ایسی غیر معمولی تاخیر یا قبل از وقت کی مصدقہ اطلاع نہ ہے البتہ  شایدنیو کورس کا دورانیہ دو گھنٹے ہونے کی وجہ سے بعض حلقوں کو غلط فہمی ہو ئی ہوگی۔

فزکس پرچہ قبل از وقت لینے پر میٹرک طالبات کا احتجاج فزکس پرچہ قبل از وقت لینے پر میٹرک طالبات کا احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:43:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.