سیرت طیبہ دنیا و آخرت کےلیے مشعل راہ ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممتاز عالم دین مولانا اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے سے ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ الصلوۃ رسول ؐ سے روگردانی نے ہمیں ذلت و رسوائی کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے وہ جامع مسجد نمرہ ضیاء الاسلام کالونی میں محفل حسن قرات ‘ حمد نعت ‘ پیغام سیرت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے پروفیسر عرفان احمد گوندل‘ قاری عطاء الرحمن‘
 قاری محمد اجمل صدیق اعوان ‘ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداء الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ملک کے معروف نعت خوان حافظ ابوبکر مدنی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مولانا اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیرت مصطفی سے راہنمائی اور اس پر عمل ضروری ہے ۔ پروفیسر عرفان احمد گوندل نے کہا کہ پاکستان اور اُمت مسلمہ اس وقت انتشار کی سازشوں کا شکار ہے ان سازشوں کامتحد ہو کر مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

سیرت طیبہ دنیا و آخرت کےلیے مشعل راہ ہے سیرت طیبہ دنیا و آخرت کےلیے مشعل راہ ہے Reviewed by Khushab News on 2:52:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.