اﷲ کی رضا حضور کی رضا میں مضمر ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے اسلام نے معاشرے میں ایسا انقلاب برپا کیا کہ کائناتی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔ خانقاہی نظام تربیت اپنی نوعیت کا ایسا سماجی نوعیت کا مثالی پراجیکٹ ہے کہ صدیوں سے انسانیت اس سے استفادہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے حضرت خواجہ خواجگان فقیر سلطان علی 


نقشبندی مجددی الحسنی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے پہلے روز دربار عالیہ شاہ والا شریف میں وسیع و عریض دستر خوان کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہاں سے ہزاروں افراد‘ زائرین‘ ارادت مندان‘ مریدین‘ علماء ‘ مشائخ اور طلباء استفادہ کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالحمید سیالوی اور صاحبزادہ پیر سید وقار الحسن روشن گیلانی بھی موجود تھے جس کا اہتمام سجادہ نشین حضرت استاذ العلماء مولانا صاحبزادہ محمد اسماعیل فقیر الحسنی نے کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اﷲ کی مخلوق سے پیار کا درس دیا وہ ہمیشہ انسانیت کی فوزو فلاح کیلئے مصروف عمل رہے۔ اُنھوں نے بدی اور بد عقیدگی کے سامنے حکمت عملی سے خوب بند باندھا۔ حضرت خواجہ فقیر سلطان علی الحسنی کی دینی‘ تبلیغی‘ سماجی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ صاحب عرس کی بڑی کرامت یہ ہے کہ اُنھوں نے اپنے پانچوں فرزندان کو عالم دین اور خادم دین متین بنایا جو آج تک اپنے اپنے انداز میں مسلسل دین کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ حضرت علامہ محمد اسماعیل الحسنی اور حضرت علامہ محمد عبدالرحمن الحسنی کی تدریسی و تبلیغی ریاضت اپنی نوعیت کی منفرد جدوجہد ہے جس سے ایک زمانہ فیض یاب ہو رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ جامعہ غوث اعظم جوہرآباد بھی درحقیقت اسی فیض و برکت کا حصہ ہے۔ جس کی نگرانی و نظامت انہی مقتدر علماء کے نصیب میں آئی اور قاری محمد امین الحسنی طلباء و طالبات میں قرآنی علوم کے فروغ و ابلاغ کا ذریعہ ہیں۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ اس وقت قوم کا سب سے بڑا مسئلہ جہالت ہے اگر جہالت کو ختم کرنے میں ہم کامیاب ہو جاتے ہیں تو قوم کے تمام مسائل از خود حﷲ ہو جائیں گے۔ قبل ازاں عرس مبارک کی افتتاحی نشست میں چادر پوشی کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت خواجہ پیر محمد اسماعیل الحسنی نے ہدایت کی کہ اولیاء اﷲ کی تعلیمات کو عام کیا جائے شریعت اسلامیہ کی بالادستی کیلئے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے ﷲ تعالیٰ کی فرمانبرداری‘ نمازکی پابندی‘ عشر و زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے اﷲ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اُنھوں نے فرمایا کہ لوگو خوب یاد رکھو کہ اﷲ کی رضا حضور ﷺ کی رضا میں مضمر ہے اس لئے اتباع و محبت رسولؐ کی روشن اختیار کرو۔ اُنھوں نے کہا کہ شریعت کو سمجھو اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی اپنی دُنیا و آخرت سنوارو ‘ علامہ محمد اسماعیل الحسنی نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اس لئے پاکستان کو مضبوط بنانے اور اسکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنے قومی اداروں کا ساتھ دو۔
Image result for free download books
اﷲ کی رضا حضور کی رضا میں مضمر ہے  اﷲ کی رضا حضور  کی رضا میں مضمر ہے Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.