مہناز عطا کی مزدوررہنما کے گھر آمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب خواتین ونگ کی رہنما محترمہ مہناز عطا چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہمارے دین کا ایک روشن پہلو ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، وہ علی پورہ خوشاب میں صلی سٹاف اینڈ ورکرکز یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی نذیر کو ثر کے گھر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت 
خاتون تھی انھوں نے ساری زندگی محلہ کی غریب خواتین کی داد رسی کرتے گذاری ، یہی وجہ ہے کہ ان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ پر نم ہے ، مہناز عطا نے کہا کہ ہماری مشرقی روایات اور ہمارا دین اس بات کا درس دیتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں ۔

;
مہناز عطا کی مزدوررہنما کے گھر آمد مہناز عطا کی مزدوررہنما کے گھر آمد Reviewed by Khushab News on 8:10:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.