سی پیک خطہ کی ترقی کےلیے انتہائی اہم ہے، مہناز عطا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب شعبہ خواتین کی صدر مہناز عطا چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے، وہ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندہ وفد سے بات چیت کررہی تھیں ۔ مہناز عطا نے کہاپاک چائنہ کوریڈور ایک ایسا معاشی منصوبہ ہے جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ علاقے کے تمام ممالک چین جیسے تیزی سے ترقی کرتے چین کے ساتھ
 سڑک کے راستے مل جائیں گے، انھوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش سیاست دان اس منصوبے کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے، ہر موضوع پر بحث اور حکومت پر تنقید کی جانی چاہیے مگر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریز کیا جانا چاہیے ، ایک سوال کے جواب میں مہناز عطا چوہدری نے کہا کہ سی پیک کے مکمل ہوتے ہیں پورا پاکستان ایک تجارتی منڈی میں تبدیل ہوجائے گا اور دنیا کے بہت سے ممالک اپنا سامان یہاں لے کر آئیں گے اور بہت سے ممالک اپنی ضرورت کی چیزیں یہاں سے لے کر جائیں گے۔سی پیک سے اتنا زر مبادلہ حاصل ہوگا کہ پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبوں میں یورپی ممالک کے ہم پلہ ہوجائے گا۔ 
;
سی پیک خطہ کی ترقی کےلیے انتہائی اہم ہے، مہناز عطا سی پیک خطہ کی ترقی کےلیے انتہائی اہم ہے، مہناز عطا Reviewed by Khushab News on 5:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.