شور مچانے والے شور مچاتے رہ جائینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر مہناز عطا چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی شور مچانے والے صرف شور ہی مچائیں گے جبکہ عوام کی خدمت کرنے والے عوام کی خدمت کے لئے دوبارہ منتخب ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ ن وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے جو کردار ادا کررہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے، معاشیات کو مانیٹر کرنیوالے عالمی ادارے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کی 

معیشت کا اعشاریہ خطے کے دیگر ممالک سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے پاکستان انشا اللہ آئندہ چند سالوں میں ترقی پذیر ممالک کی لسٹ سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی فہر ست میں شامل ہوجائیگا۔ وہ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہی تھی، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر اور مناسب سہولیات فراہم کرنے پر ہے، ملک میں جاری مردم شماری اور خانہ شماری کے بعد ہمیں معلوم ہوسکے گا کہ ہماری تعداد کیا ہے اور ہماری ضروریات کی مقدار کیا ہے ، مہناز عطا چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن قائدین پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی شور مچانے والے صرف شور ہی مچائیں گے جبکہ عوام کی خدمت کرنے والے عوام کی خدمت کے لئے دوبارہ منتخب ہوجائیں گے۔ 
شور مچانے والے شور مچاتے رہ جائینگے شور مچانے والے شور مچاتے رہ جائینگے Reviewed by Khushab News on 8:05:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.