ڈی پی او کی ہدائت پرجوہرآباد میں آپریشن کلین اپ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیو لاری اڈا جوہرآباد پر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک فرخ سہیل سندھو کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا آپریشن میں ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران نیو لاری اڈا جوہرآباد پر ٹیکسی سٹینڈ کی جگہ خالی کرا لی گئی اور لاری اڈا سے ریڑھیاں اور تھڑے ہٹا دیئے گئے۔ ٹریفک پولیس کی اس کاروائی کے بعد ٹیکسی ڈرائیور اور ریڑھی بان سراپائے احتجاج بن گئے۔ اُنھوں نے ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس آپریشن کلین اپ کو اپنے روزگار کا قاتل قرار دیا۔ ٹیکسی سٹینڈ کے منیجر افتخار کا کہنا تھا کہ جوہرآباد کے ٹیکسی ڈرائیور لاری اڈا جوہرآباد
 کے سامنے خالی جگہ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے روزگار کما رہے تھے لیکن اس آپریشن کے ذریعے اُن کا روزگار ختم کیا جا رہا ہے جو کسی بھی حوالے سے کرین انصاف نہیں۔ اس ضمن میں جب ڈی ایس پی ٹریفک فرخ سہیل سندھو سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ یہ آپریشن شہریوں اور مسافروں کی شکایت پر کیا گیا ہے ٹیکسی سٹینڈ کیلئے یہ جگہ مختص نہیں ہے یہاں ٹیکسی ڈرائیوروں نے زبردستی قبضہ جما رکھا تھا۔ 
ڈی پی او کی ہدائت پرجوہرآباد میں آپریشن کلین اپ ڈی پی او کی ہدائت پرجوہرآباد میں آپریشن کلین اپ Reviewed by Khushab News on 8:04:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.