جدید علوم کے فروٖغ میں اساتذہ کردار ادا کریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ نسل نو کی کردار سازی اور اُسے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لئے حکومت تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور تدریسی سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تمام توانائیاں طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے روشناس کرنے کیلئے
 بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں سپورٹس مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمد قریشی اور پرنسپل ڈاکٹر فتح محمد ملک سمیت کالج کے تدریسی سٹاف اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اُن کی بہترین تربیت اور راہنمائی کے ذریعے اُن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر کے ملک و قوم کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے متعارف کرائے جانیوالے انقلابی پروگرام لائق تحسین ہیں۔ اُنھوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام توجہ حصولِ تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ اُنھوں نے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ملک و قوم کی اہم ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر محترمہ سمیرا ملک نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیں۔ 

جدید علوم کے فروٖغ میں اساتذہ کردار ادا کریں جدید علوم کے فروٖغ میں اساتذہ کردار ادا کریں Reviewed by Khushab News on 9:29:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.