سہیل بٹ کے قتل پر پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کا شدید احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مناواں میں پارٹی راہنما سہیل بٹ کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق نے کی۔ مظاہرین نے سہیل بٹ کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی 
کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے اہم راہنما کا وحشیانہ قتل قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اکابرین سمیت کسی بھی شہری کی جان و مال تک محفوظ نہیں اُنھوں نے سیاسی کارکنوں کو سیکورٹی مہیا کرنے 

اور سہیل بٹ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر نعیم صادق نے مزید کہاکہ اگر سہیل بٹ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی احتجاج کا دائرہ وسیع کر دے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اہم راہنما کے قتل پر حکمرانوں کی مسلسل خاموشی افسوسناک ہے۔
سہیل بٹ کے قتل پر پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کا شدید احتجاج سہیل بٹ کے قتل پر پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کا شدید احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.