پولیس کیخلاف احتجاج و بھا کے سامنے شکایات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودہا روڈ خوشاب کے دکاندار تجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران سامان اٹھانے اور پولیس کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا صوبائی وزیر ملک آصف بھا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ چند روز پیشتر ڈسٹرکٹ
 پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی سرگودھا روڈ پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون۔25سے 30 افراد بمعہ ناجائز تجاوزات سامان کے گرفتار کیا گیا جن کو آخری وارننگ دیتے ہوئے ڈی پی او کی ہدایت پر رہا کر دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خوشاب اور جوہرآباد میں نئی پائپ لائن بچھانے کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔اپنی رہائشگاہ پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہرآباد ،مظفرگڑھ روڈ بائی پاس پر بھی کام شروع ہوچکا ہے جس کی تکمیل کے بعدٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔حکومت انشاء اﷲ عوام سے کئے گئے تمام وعدے وفا کرے گی اور آنے والے الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔چیئرمین ایم سی خوشاب حاجی محمد ایوب بھا،چیئرمین ایم سی جوہرآباد ملک اشرف ،رضوان بھاء ،کونسلرز بھی موجود تھے ۔
Image may contain: 9 people, people standing and crowd

پولیس کیخلاف احتجاج و بھا کے سامنے شکایات پولیس کیخلاف احتجاج و بھا کے سامنے شکایات Reviewed by Khushab News on 10:19:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.