محکمہ صحت میں احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت ضلع خوشاب کی جانب سے تین سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانیوالے سیکورٹی گارڈ کنٹریکٹ ریوائز نہ ہونے پر سراپائے احتجاج بن گئے ہفتہ کے روز 22متاثرہ سیکورٹی گارڈوں نے ضلعی دفتر صحت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُنھیں کنٹریکٹ پر بھرتی کرتے وقت یہ خوشخبری سنائی گئی تھی کہ بہت جلد اُنھیں مستقل کر دیا جائے گا لیکن اب اُنھیں ملازمت سے فارغ کیا جا رہا ہے 
جو کسی بھی حوالے سے کرین انصاف نہیں۔ اس ضمن میں جب محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی امان اﷲ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ صحت میں ریٹائرڈ فوجیوں کو بطور سیکورٹی گارڈز بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں 
;
محکمہ صحت میں احتجاج محکمہ صحت  میں احتجاج Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.