ترقی کے نئے د ور کا آغاز کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ، ملک آصف بھا۔وادی سون کو عالمی معیار کا سیا حتی مرکز بنانے کے لئے کام جا ری صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھانے کہا ہے کہ خوشاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹ دیئے ہیں ۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ وادی
 سون کو عالمی معیار کا سیا حتی مرکز بنانے کیلئے کام جا ری ہے ۔ سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ، خوشاب جوہرآباد روڈ پر سفاری پارک کا قیام ،خوشاب اور جوہرآباد کے فراہمی آب کے منصوبوں میں توسیع، جوہرآباد بائی پاس روڈ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد کا قیام، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبے ضلع خوشاب کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے ۔
ترقی کے نئے د ور کا آغاز کردیا ترقی کے نئے د ور کا آغاز کردیا Reviewed by Khushab News on 8:04:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.