نوجوان ،عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، جویریہ ظفر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع خوشاب اور ذیلی تنظیموں کی عہدیداروں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریب پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں ہوئی جس میں یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر سردار حیدر علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم عباس‘ ‘ ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر‘ سینئر نائب صدر شاہد بگھور اور گل اصغر بگھور سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شایان علی بلوچ‘ سینئر نائب صدر ملک ارشد ‘ جنرل سیکرٹری عارف سلطان‘ تحصیل خوشاب کے صدر زمرد بلوچ‘ تحصیل نورپورتھل کے صدر عابد بگھور اور دیگر عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حیدر علی خان ، جویریہ ظفر اور دیگر راہنماؤں کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے 18کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ یوتھ ونگ کے جوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی رونما کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے۔
نوجوان ،عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، جویریہ ظفر نوجوان ،عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، جویریہ ظفر Reviewed by Khushab News on 7:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.