خواتین سے درندگی کے 2 واقعات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر 51ایم بی میں ایک شخص غلام رسول نے ایک شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کر دیا جبکہ چک نمبر14ایم بی میں اوباش نوجوان محمد نعیم عرف کالا کی جانب سے خاتون کوبے آبرو کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر51ایم بی کی رہائشی (ر) اپنے خاوند سلطان سے ناراض 
ہو کر اپنے چچا زاد محمد اکرم کے گھر آئی اس دوران وہاں پر مہمان آئے ہوئے چک نمبر16ایم بی کے رہائشی غلام رسول نے اُسے رات کی تاریکی میں زبردستی درندگی کا نشانہ بنایا۔ چک نمبر14ایم بی میں محمد نعیم عرف کالا نے مسماۃ(ح) زوجہ محمد یوسف کے گھر میں داخل ہو کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی خاتون کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور ملزم بھاگ گیا۔ 

خواتین سے درندگی کے 2 واقعات خواتین سے درندگی کے 2 واقعات Reviewed by Khushab News on 10:11:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.