پروفیسر چوہدری محمد صدیق مرحوم کی یاد میں ریفرنس

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب تھنکرز فورم کے زیرِ اہتمام محسنِ خوشاب پروفیسر چوہدری محمد صدیق مرحوم کی یاد میں  ملک بشیر اعوان ہال میونسپل کمیٹی خوشاب میں "تعزیتی ریفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت خوشاب تھنکرز فورم کے صدر ملک اعظم خان راجڑ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ دیگر مہمانانِ خاص میں پروفیسر محمد جلیل الرحمن سابق پرنسپل (لاہور)،پروفیسر احمد سعید ہمدانی سابق پرنسپل (نوشہرہ)،سابق بیوروکیٹ سید بنیاد
 حسین بخاری (بھیرہ شریف)،ملک الطاف حسین ایڈووکیٹ،حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ،پروفیسر رانا اشرف خان سابق پرنسپل (شاہپور)،پروفیسر عبدالستار جوئیہ سابق پرنسپل،سید مسرت عباس شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب،ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،محمد رفیع کلیرا ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب،پروفیسر محمد تنویر قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب، نوجوان افسانہ نگار نعیم یاد،ماہر تعلیم نذر حیات خان، پروفیسر شیخ عبداللطیف (نورپور تھل) اور پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ شامل تھے۔
مقررین نے 35 برس تک ضلع خوشاب کے طلبا و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے والے عظیم استاد اور دانشور پروفیسر چوہدری محمد صدیق مرحوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کی یادوں کو تازہ کیا۔جہاں ان کی بحیثیت استاد عظمت کو اعتراف کیا گیا وہیں ان کے کردار کی بلندی،شرافت اور دیانت کے علاوہ سادگی کے کئی پہلو اجاگر کئے گئے۔
علاقہ بھر سے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے وال خواتین و حضرات،اساتذہ کرام،وکلاء،ڈاکٹرز،بنکرز،سرکاری افسران،ضلع بھر سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان،علماء،ادیب،شعراء اور طلبا نے ریفرنس میں بھرپور شرکت کی۔اختتام پر حاجی عبدالرشید ارشد نے دعائے خیر کروائی۔
;
پروفیسر چوہدری محمد صدیق مرحوم کی یاد میں ریفرنس  پروفیسر چوہدری محمد صدیق مرحوم کی یاد میں ریفرنس Reviewed by Khushab News on 5:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.