حکومت پنجاب دیہی سڑکوں پر توجہ دے رہی ہے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں کی سڑکات کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب دیہی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وہ ہڈالی تا نہر خالق آباد روڈ کی افتتاحی 

تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان اور ضلع کونسل خوشاب کے رُکن عمران بشیر اعوان بھی شریک تھے۔ ارکانِ اسمبلی جب سڑک کے افتتاح کیلئے ہڈالی پہنچے تو میونسپل کمیٹی ہڈالی کے ممبران ظفر اﷲ بالی‘ حبیب نواز‘ محمد اسماعیل ڈھانگہ اور دیگر شخصیات نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا




حکومت پنجاب دیہی سڑکوں پر توجہ دے رہی ہے حکومت پنجاب دیہی سڑکوں پر توجہ دے رہی ہے Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.