پولیس کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے عوام الناس کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع خوشاب میں سٹیزفسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح  کر دیا۔
خوشاب پولیس کی طرف سے عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے وقاص حسن 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کے ہمراہ دفتر پولیس جوہرآباد میں سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔عوامی سہولت مرکز میں لر نر ڈرائیونگ لائسنس ، پولیس ویر یفیکشن ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، گمشدہ دستاویزات، گھریلو ملازمین کی ویری فکیشن،کرایہ داران کی ویری فکیشن،وہیکل ویری فکیشن، ایف آئی آر کی کاپی کا حصول ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوگا اور یہاں پر خواتین اور سینئر سٹیز ن کی سہولت کے لیے الگ الگ ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں ۔ 
اس موقع پر نگہت فردوس ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،فرخ سہیل ڈی ایس ٹریفک ،عبدالرحمان ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل ،ظفراقبال ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بھی موجود تھے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ اس سہولیاتی مرکز کے قیام کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ عوام الناس تھانہ کے بار بار چکر لگائے بغیر اپنی مطلوبہ دستاویزات باآسانی حاصل کر سکیں۔اور یہ مطلوبہ دستاویزات بذریعہ کوریئر سرو س فراہم کیے گئے پتہ پر ارسال کر دی جائیں گی۔ اس موقع پر نئے بنائے گئے آئی ٹی روم کا وزٹ کیا اور استعمال ہو نے والے سافٹ ویئرز کو چیک کیا اور تمام ریکارڈ ہر وقت اپ ڈیٹ رکھنے کو کہا۔آخر میں ڈی پی او آفس میں بنائے گئے نئے کانفرنس ہال کی تزئین آرائش کا جائزہ لیااور تمام کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا نے تھانہ سٹی جوہرآباد کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کے کام کا  بھی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی کے تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔مزید تعمیراتی کو تسلی بخش قرار دیا
پولیس کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے پولیس کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے Reviewed by Khushab News on 8:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.