آپریشن ردالفساد وادی سون پہنچ گیا

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی زیر نگرانی وادی سون میں پی ایف بیس سکیسر کے نواحی علاقوں ڈھوک گھمنڈرہ ‘ جاہلر‘ کفری ‘اوچھالی اور ملحقہ ڈیرہ جات میں مشکوک افراد کی چھان بین کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ ملک عبدالرحمن ‘ ڈی ایس پی صدر سرکل اکبر خان‘ ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ اور ایس ایچ او جوہرآباد سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس دوران مشکوک 
Image result for download
افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل ملک عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کئے گئے اس آپریشن کا مقصد وادی سون کے حساس ادارے اور دیگر اہم مقامات کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
آپریشن ردالفساد وادی سون پہنچ گیا آپریشن ردالفساد وادی سون پہنچ گیا Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.