شکریہ پی ٹی آئی شکریہ احسان ٹوانہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود نے تھل کے گاؤں لکو میں ژالہ باری سے متاثرہ فصلات کا معائنہ کیا‘ اس موقع پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل لکو کے چیئرمین منصب دھوری اور چیئرپرسن ضلع کونسل محترمہ سمیرا ملک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اُنھوں نے ژالہ باری سے ہونیوالے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ کسانوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقے کا تفصیلی سروے کرائیں اور فی الفور رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف میسر ہو۔ اُنھوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب محترمہ سمیرا ملک کی استدعا پر کیا۔ بعد ازاں متاثرہ کسانوں نے پی ٹی آئی کے رہنماء ملک احسان ٹوانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری طور پر ن لیگ کی مگر انکی اتحادی  سمیرا ملک کے ذریعے متوقع سروے کو ممکن بنایا۔
I
شکریہ پی ٹی آئی شکریہ احسان ٹوانہ شکریہ پی ٹی آئی شکریہ احسان ٹوانہ Reviewed by Khushab News on 10:01:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.