مارکیٹ کمیٹٰی کے پاس فنڈز ہی نہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مارکیٹ کمیٹی جوہرآباد کے ایڈمنسٹریٹر شیخ محمد شفیق نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی جوہرآباد سبزی منڈی خوشاب کے آڑھتیوں کو اپنے وسائل کے مطابق ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی جوہرآباد مالی طور پر غیر مستحکم ہے لیکن اس کے باوجود آڑھتیوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ صفائی کے 
نظام کو بہتر بنانے ‘ سڑکات کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب سے خصوصی گرانٹ کی استدعا کی ہے اگر حکومت نے گرانٹ فراہم کی تو سبزی منڈی خوشاب کو مثالی سبزی منڈی بنا یا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ بلا شک و شبہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر شعبہ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اُنھیں اُمید ہے کہ وہ مارکیٹ کمیٹیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
;
مارکیٹ کمیٹٰی کے پاس فنڈز ہی نہیں مارکیٹ کمیٹٰی کے پاس فنڈز ہی نہیں Reviewed by Khushab News on 1:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.