جرائم کے خاتمے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد محمد اشرف خان نے شہر ہڈالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ نے علاقہ مکین کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرانے کی 
یقین دہانی کرائی ۔اس دوران ایس ایچ او نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تھانہ میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کا عملہ تعلیم یافتہ اور بااخلاق ہے اور ہر وقت آپ کی خدمت کے لئے موجود ہے تھانہ کے متعلق کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فرنٹ ڈیسک کا عملہ آپ کی مکمل رہنمائی کرے گا ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت آپ اپنے علاقہ میں رہنے والے کرایہ داران کا کمپیوٹر ائزڈ اندراج کرائیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ملکی حالات کے پیش نظراپنے ارد گرد موجود مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسے افراد کی اطلاع فوری پولیس کو دی جائے
جرائم کے خاتمے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے جرائم کے خاتمے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.