بیوٹی کٹس کی تقسیم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دفترصنعت زار جوہرآباد میں وزیراعظم کے سکلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت طالبات میں ٹول بیوٹی کٹس اور اسناد کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب امتیاز احمد مانگٹ ‘ منیجر ڈسٹرکٹ انڈسڑیل ہوم ثمینہ راجہ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ نے
 کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے وزیراعظم میاں نواز شریف کا ایک بہترین پروگرام ہے جس کے تحت خواتین تربیت حاصل کرنے کے بعد اُنھیں گھروں میں روزگار کے مواقع حاصل ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس تربیت میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کی بھی تربیت دی گئی ہے۔ منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔خواتین کو چاہیے کہ وہ ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تربیت حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر تربیت حاصل کرنیوالی خواتین میں سلائی مشینیں ‘ بیوٹی کٹس ٹول اور اسناد تقسیم کیں۔ 
Image result for download games
بیوٹی کٹس کی تقسیم بیوٹی کٹس کی تقسیم Reviewed by Khushab News on 8:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.