وادی سون کی خبریں



وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیرکے زیر اہتمام گرلز ڈگری کالج میں سیمنار منعقد کرایا گیا جس میں خواتین نے شرکت کی خواتین کے حقوق کے بارے میں سوشل آفیسر نجمہ النسا نے تفصیل سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور ان کے در پیش مسائل کو فوری حل کرنا ہم سب کی ذمہ واری ہے میڈم صائمہ نورین ۔سمارہ اور ڈاکٹر فاروق احمد نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع سبھرال کے سماجی کارکن ملک شیر احمد نسال نے کہا کہ واپڈا کے بل تقسیم اہلکار غیر ذمہ داری سے بجلی کے بل عام محلہ کی دوکانوں پر پھینک کر چلے جاتے ہیں بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے بعد پھٹے پرانے بل صارفین کو ملتے ہیں جس سے صارفین کو اضافی جرمانہ ادا کرکے بجلی کے بل جمع کرانے پڑتے ہیں انہوں نے ایکسین واپڈا جوہر آباد سے مطالبہ کیا کہ بجلی بل ڈسٹری بیوٹرز کو گھر گھر بجلی پہنچانے کا پابند بنایا جائے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ شہر اور دیگر وادی سون کے مضافاتی علاقوں میں مسلسل تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے دوبارہ گرم شالیں اور کپڑے اوڑھنا شروع کردےئے ہیں کاشتکاراور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور موسمی بیماریوں سے بھی نجات ہوگی بارش شروع ہوتے ہی دیگر اضلاع سے سیاحوں نے وادی سون کے سیاحتی مقامات پر آنا شروع کردیا ہے ۔
Image result for top games
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.