وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے جنگلات میں نایاب جنگلی حیاتیات کا غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے شکاری مختلف دھڑوں میں شکاری کتوں اور جالوں کے ساتھ وادی سون کے مختلف دیہاتوں کے جنگلات میں پرندوں اور جانوروں کا شکار کرنے میں مصروف ہوتے ہیں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار خاموش تماشائی جو نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے شکاریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے محکمہ کے اعلی حکام نوٹس لے کر اہلکاروں کو شکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا پابند کرئے اگر نایاب پرندوں کا شکار جاری رہا تو وادی سون سے نایاب پرندوں کی اقسام ختم ہوجائے گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موضع انگہ کے رہائشی عزیز الرحمن سے 1754گرام چرس برآمد کرلی ملزم کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع مردوال اور موضع انگہ کے سرکاری جنگلات سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جاری ہے درختوں کی کٹائی سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں سر سبز جنگل چٹیل میدان بن رہے ہیں ملک نور محمد ،ملک اللہ وسایا نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.