وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی رہنما ممبر ضلع کونسل حادیہ ساجد نے کہا ہے کہ جس طرح ضلع کی عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کیا اس کا نتیجہ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں اسی طرح ضلعی چیئرپرسن سمیرا ملک کی قیادت میں عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے اور پورے ضلع میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح پارٹی ورکروں نے دوران الیکشن میں دن رات محنت کرکے اپنی پارٹی کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور اب اسی طرح عوامی مسائل حل کرانے میں بھر پور تعاون کریں گے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوچھالی نوشہرہ زیر تعمیر سڑک یہاں کے مکینوں کیلئے درد سر بن گئی مذکورہ سڑک پر پتھر کے روڑے اور خاک ڈال کر ادھورا چھوڑ دیا گیا بارہ کلو میٹر کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ تا ہے سڑک سے اٹھنے والی دھول نے بے شمار لوگوں کو گلے سینے کے مرض میں مبتلا کردیا ہے جبکہ دیگر اضلاع سے آنے والے سیاحوں جو وادی سون کی خوبصورت جھیل اوچھالی کا نظارہ کرنے آتے ہی ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے سیاسی وسماجی رہنماؤں ملک جاوید بکھوال ملک محمد اقبال نسال ملک محمد اشرف کھلان ملک احمد نواز نے مطالبہ کیا کہ اوچھالی نوشہرہ سڑک کی ادھوری تعمیر کو جلد مکمل کراکے یہاں کے شہریوں کی مشکلات کم کی جائیں ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رورل ہسپتال پدھراڑ میں عرصہ ایک سال سے ایکسرے مشین کو چلانے والا آپریٹرنہ ہونے سے اہل علاقہ کا محکمہ صحت کے خلاف احتجاج ۔تفصیل کے مطابق رورلر ہیلتھ سنٹرپدھراڑ میں ایک سال سے ایکسرے مشین کآپریٹر کی آسامی خالی پڑی ہے جس سے اہل علاقہ کے غریب لوگوں کو ضلع اہسپتال خوشاب اورضلع چکوال کے اہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے مریضوں کو عرصہ دراز سے دشواری کا سامنا ہے شہریوں ملک رحمت خان ملک فتح خان ملک یوسف نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت پدھراڑ میں ایکسرے مشین آپریٹر کی تعیناتی کی جائے۔ 

وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:05:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.