جمعہ 17 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے جدید مشینری آلات کی تقسیم تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے جاوید اعوان کے بیٹے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل خوشاب ملک احمد جاوید تھے جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت توسیع خان بہادر جاوید اسسٹنٹ محمد افضل اور زراعت آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر فاروق احمد زراعت

 آفیسر پیل ظہیر الحسن موجود تھے ملک احمد جاوید نے کہا پنجاب حکومت زرعی ترقی کیلئے پرعزم ہے کسانوں کی خوشحالی ،فلاح و بہبود کے لئے مختلف پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ہارٹیکلچرریسرچ سٹیشن کے انچارج ملک اللہ بخش نے کہا کہ کسانوں کو زیتون کے پودوں مفت فراہم کئے جارہے ہیں زراعت آفیسر ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے مستقبل میں تمام تر سبسڈی کسان کو فراہم کرئے گی کھادوں کے استعمال کو بہتر بنانے کیلئے زمین تجزیے شروع ہیں آخر میں پچاس فیصد سبسڈی زرعی آلات تحصیل نوشہرہ کی پانچ یونین کونسلوں سے بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب کسانوں میں تقسیم کئے گئے یوسی اوچھالی سے ظفر حسین، عبدالرحمن صدیق آباد، محمدمحبوب انگہ، خدابخش کھبکی ،محمد عثمان مردوال ،فیصل اقبال کھوڑہ کسانوں نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے اسی طرح کسانوں کوزراعت پر سبسڈی کا سلسلہ جاری رکھا تو کسانوں کی محنت سے پاکستان خوشحال ہوگا۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایس پی سرکل مٹھہ ٹوانہ ملک عبدالرحمن کی قیادت میں وادی سون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہوا موضع سھبرال اور اس کے گردو نواح سے بھار ی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں سیون ایم ایم کی دو ،بارہ بور دو ٹرپل ٹو ایک بتیس بور ایک جبکہ تیس بور پسٹل ایک ایٹ ایم ایم ایک تیس بور تین ایس ایچ او نوشہرہ امیر خان نے بتایا کہ ایس ایچ او کٹھہ سگھرال ،ایس ایچ او جوہر آدسمیت ایلیٹ فورس، پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

جمعہ 17 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں جمعہ 17 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:39:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.