وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع سورکی کے رہائشی امان اللہ ولد محمد حسین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ضلعی حکام کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں کہا کہ تحصیل نوشہرہ کے محکمہ مال نے رشوت کا بازار سرگرم کر رکھا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی رقبہ کی گرداوری کرانے کیلئے درخوات دی تو مجھ سے ایک لاکھ دس ہزار نقد رقم حلقہ پٹوار منشا اور نائب تحصیل دار محمد نواز کھارا نے وصول کرکے مجھے حسب ضابطہ نقل دی جو کہ بوگس ہے اور اب دوبارہ مجھ سے ایک لاکھ کی رقم کا تقاضا کیا جارہا ہے انہوں نے درخواست گزاری میں اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ رشوت خور پٹواری اور تحصیل دار کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انصاف مہیا کیا جائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او خان امیر نے پولیس نفری کے ہمراہ پیاری کول مائینز کلیا ل پر چھاپہ مار کرمنشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جن میں فخر عباس سکنہ نور پور سے1650گرام اشتیاق احمد سکنہ کلر کہار سے 450گرام محمد ادریس سکنہ نور پور سیتھی سے 460گرام زاہد عباس سکنہ پہاڑسے350گرام سے برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیر آف مکان شریف صاحبزادہ عزیز الحسن حمیدی ،پیر آف اوگالی شریف صاحبزادہ امیر سلطان چشتی قاری فقیر محمد امین سیالوی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شان رسالتﷺمیں گستاخیاں دنیا کی بدترین دہشت گردی ہے توہین رسالت ﷺیا مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کو ضابطے کا پابند بنایا جائے اور قانون میں ترمیم کریں اور جو شخص بھی حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کرئے اسے سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:30:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.