جمعرات 23 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم قرارداد پاکستان یوم تجدید ہے ملک بھر کے نوجوانوں کے عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہو جائیں ان خیالات کااظہار انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابق مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ محمد جاوید اقبال کھارا نے ضلعی دفتر اے ٹی آئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پر عزم نوجوان ہی اس ملک میں خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کر سکتے ہیں انجمن طلباء اسلام
 کے نوجوان دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیں گے ڈسٹرکٹ ناظم انجمن طلباء اسلام ملک مدثر نعمان کھارا نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام تحفظ ناموس رسالت کیلئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ بلاگرز اور توہین آمیزہ پیجز بنانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے وطن عزیز کے استحکام اور آپریش ردالفساد کی کامیابی کیلئے اے ٹی آئی پر عزم ہے اس موقع پر صاحبزادہ نعمان مسعود نظامی،سٹی ناظم حافظ قلب عباس،ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان غوری و دیگر بھی موجود تھے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)23مارچ کے حوالے سے میڈیکل سوشل آفیسر نوشہرہ کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد وفا کی تقریب منعقد ہوئی ایم ایس او نجمہ النسا نے خطاب میں کہا کہ 23مارچ1940کادن پاکستان کی نوید تھی دس لاکھ سے زائد افراد پاکستانی پرچم تلے اکھٹے ہوکر ملک پاکستان کے حصول کا فیصلہ کیا اب ہم سب کو چاہیے کہ پاکستان کی ترقی اور اپنی ذمہ واریاں احسن طریقہ سے نبھائیں ۔


;
جمعرات 23 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں جمعرات 23 مارچ 2017 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 4:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.