وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سوڈھی جیوالی کے مقامی سکول میں یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی مولانا محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے علامہ اقبال اور قائد اعظم کا ملک پاکستان عظیم کارنامہ ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں آپ بچے قوم کا مستقبل ہوپاکستان اور آزادی اللہ تعالی کی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی ۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم پی اے ملک جاویداقبال اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خرابی صحت کا پراپگینڈاکرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں میری سیاست کا محوری عوامی خدمت ہے جس کا منہ بولتا ثبوت میرے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کی موٹر پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک تعمیروترقی اور خوشحالی کینئے دور میں داخل ہوچکاہے ترقی کا سفر روکنے اور ڈویلپمنٹ کاعمل روکنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی میں 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خود لڑوں گا کو ئی غلط فہمی نہ رہے انہوں نے کہا کہ14 سالہ دور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹس مکمل کرائے جبکہ رورل روڈز پایہ تکمیل اور کٹھہ سگھرال سے تلوکر 9 کلومیڑ سڑک کا کام جاری ہے اس کے علاوہ سکولوں کی اپ گریڈیشن واجرا گورنمنٹ گرلز کالج کاقیام ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کی توسیع ڈسپنسریز کا قیام وتوسیع تحصیل نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کا قیام اوروادی سون کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مرکزبنانے کیلئے سون ویلی پراجیکٹ پر عمل درآمد میر ی ترجیح میں شامل ہیں۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رورول ہسپتال پدھراڑ میں طبی سہولیات کا فقدان لیڈی ڈاکٹرکی عدم دستیابی سے خواتین مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ کئی سالوں سے لیڈی ڈاکٹرکی سیٹ خالی پڑی ہے ایل ایچ وی لیڈی ڈاکٹر بن کر عورتوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی ہیں عوامی حلقوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر پدھراڑ میں فیملی کو ملنے والی طبی سہولیات کا فقدان کئی سالوں سے لیڈی ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کیوجہ سے ایل ایچ وی غریب عورتوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی ہیں عوامی حلقوں کا ڈی سی او خوشاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پدھراڑ میں لیڈی ڈاکٹر کی خالی آسامی پر کی جائے۔
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 11:15:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.