نبی کریم ؐپوری دنیا کیلئے محسن انسانیت ہیں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حضور نبی کریم ؐپوری دنیا کیلئے محسن انسانیت ہیں پوری دنیا کیلئے اللہ تعالی نے رحمۃ العالمین بناکر بھیجا ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سلطان باہو کے دادا فتح محمدکے سالانہ عرس کے موقع پر شرکا سے خطاب کے دوران کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کو اگر ایمان کی دولت نصیب ہوئی تو حضرت محمد ﷺ کے قدموں سے ملی اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے ملک پاکستان موجودہ وقت
 میں دہشت گردی کا شکار ہے لیکن ہماری پاک افواج نے ان دہشت گردوں کے ختم کرنے میں ڈٹ کر اہم کردار ادا کیا ناموس رسالتؐ قانون کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے اور نبی کریم ؐ کے خلاف اٹھنے والی زبان کو کھینچ لیں گے گستاخ رسول کو سر عام پھانسی پر لٹکا یا جائے جب تک عاشق رسولؐ زندہ ہیں کوئی اپنی پلید زبان سے گستاخی کا لفظ نہیں نکال سکے گااس موقع پر ایم این اے ملک عزیر خان اور ضلع کونسل خوشاب چیئرپرسن سمیرا ملک بھی موجود تھیں جہنوں نے سلطان فتح محمد کی درگاہ کیلئے ایک ایک لاکھ کی رقم عطیہ دی۔
;
نبی کریم ؐپوری دنیا کیلئے محسن انسانیت ہیں  نبی کریم ؐپوری دنیا کیلئے محسن انسانیت ہیں Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.