صدر پولیس جوہرآباد پر رشوت و بدتمیزی کا الزام

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیر پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا ہے کہ نڑواڑی باغ کے قریب صدرپولیس جوہر آباد کے اہلکاروں نے ناکہ لگا کر گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کے بہانے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا انہوں نے کہا کہ وادی سون سے سینکڑوں افرادایک سیاسی شخصیت کے جنازہ میں شرکت کے بعدواپس آرہے تھے کہ شام واپسی پہ نڑواری گارڈن پہ عارضی ناکہ بندی پہ پولیس تھانہ صدر کے اے ایس ٓئی 
اشتیاق نامی نے کاغذات چیک کرنے کے بہانے دہاڑی لگانا شروع کردی پانچ سودوسو روپے لیکر جانے دیتے تھے جب ان کی کاروائی حد سے بڑھی تو ایس ایچ او تھانہ صدر سے رابطہ کیا کہ یہ کیا ظلم ہورہا ہے تو انہوں نے کہا کہ جو متعلقہ نکاتھانیدار کہہ رہا ہے وہ کرو جب کہا گیا کہ وہ فون سننے کی زحمت ہی گوارا نہیں کررہا آپ خود اسے سمجھائیں تو اس نے کہا کہ آپ کو ایس ایچ او سے بات کرنے کی تمیز نہیں اور بپھر گیا انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ رشوت خور پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور اخلاقیات کادرس دیا جائے۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے نواحی قصبہ مناواں کی رہائشی بیس سالہ (ش) دختر احمد نواز ڈہوک چمڑکی میں مال مویشیوں کے چارہ کاٹنے والی مشین میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی متوفیہ کی نماز جنازہ مناواں میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا مشن ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اربوں روپے کے فنڈزمختص کئے ہوئے ہیں اس امر کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندے اور انتظامیہ کام کررہے ہیں وہ وادی سون کے نواحی قصبہ اوگالی میں جلسہ سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے دورس اقدامات کئے جارہے ہیں خوبصورت جنت نظیر وادی سون میں جھیل اوچھالی ،کھبکی اور کنہٹی باغ پر کام جاری ہے جس سے دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو زیادہ تفریحی مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت سے متاثر ہوکر حلقہ کی عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے مسلسل تین بار قومی اسمبلی کی ممبر اور چوتھی بار میرے بیٹے ملک عزیر خان کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ہمارا اولین ایجنڈا عوام کی خدمت ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے علاقے کی عوام جانتی ہے کہ علاقے کی خدمت کرنے میں کس کو دلچسپی ہے اور اقتدا رکا شوق پورا کرنے والے کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتے اس موقع پرانور بیگ نے کہا کہ سمیرا ملک نے علاقہ کی گرانقدر خدمات سر انجام دیں جس سے ہم متاثر ہوکراپنے ساتھیوں سمیت مخالف گروپ کو خیر آباد کرکے ڈی سی گروپ میں شامل ہورہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات بھرپور ساتھ دیکر انتخابی مہم چلائیں گے اس موقع پر ایم این اے ملک عزیر خان اور علاقہ کی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
;
صدر پولیس جوہرآباد پر رشوت و بدتمیزی کا الزام صدر پولیس جوہرآباد پر رشوت و بدتمیزی کا الزام Reviewed by Khushab News on 7:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.