مفت مکانوں کی تقسیم

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون کے قصبہ سوڈھی (جیوالی) میں فلاحی ادارہ جامعہ اسلامیہ کے ناظم اعلی خالد علوی کے زیر اہتمام غریب مستحق بے گھر افراد کو مفت مکانات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی ڈی سی خوشاب امجد بشیر تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم ایس ایچ او امجد جلال بھی موجود تھے مولانا محمد زبیر نے تمام پروجیکٹس پر مہمانوں کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے فری ایجوکیشن


 پروگرام واٹر سپلائی پروگرام وویمن سپورٹ پروگرام غربت اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کا سپورٹ پروگرام شامل ہے ڈاکٹر شاہ محمد علوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سب سے بڑی خدمت انسانی خدمت ہے ڈی سی خوشاب امجد بشیر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اجر عظیم کا باعث ہے انہوں نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا تے ہوئے کہا کہ بے لوث انسانی خدمت کرنا ہمارا ایمان ہے 
مفت مکانوں کی تقسیم مفت مکانوں کی تقسیم Reviewed by Khushab News on 9:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.