ہسپتال میں ہڑتال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوشل سیکورٹی سب آفس جوہرآباد کے گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین نے اپ گریڈیشن نہ ملنے پر ہڑتال کر دی‘ بدھ کے روز سوشل سیکورٹی ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف‘ کلیریکل سٹاف اور دیگر ملازمین نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت سوشل سیکورٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے راہنما غلام شبیر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔ سوشل سیکورٹی سٹاف
 ایسوسی ایشن کے راہنما غلام شبیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کو اپگریڈیشن سے محروم رکھ کر اُن کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کے سکیلز ریوائز کر دیئے گئے ہیں جبکہ سوشل سیکورٹی کے ملازمین کیساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ سوشل سیکورٹی کے کلیریکل سٹاف‘ کمپیوٹر آپریٹر اور کیڈر ملازمین کی اپ گریڈیشن ‘ پیرا میڈیکل سٹاف کو سروس سٹرکچر 2011کی فراہمی ‘ کلاس فور ملازمین کی سالانہ انکریمنٹ کی بحالی‘ ڈرائیوروں کے اوور ٹائم الاؤنس کی بحالی اور فی میل سٹاف کو پک اینڈ ڈراپ سروس اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولت کی فراہمی ہمارے بنیادی مطالبات ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ان مطالبات کو فی الفور پورا کرے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیا جائے گا۔ 
ہسپتال میں ہڑتال  ہسپتال میں ہڑتال Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.