سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ16 فیصد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ خواتین ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں حکومت نے خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔ سرکاری اداروں کے بورڈز میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی موجود ہے ‘ حقوق نسواں بل کی منظوری نے بھی خواتین کو اُن کے حقوق کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے آفیسر کلب جوہرآباد میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کر کے بہترین قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملکی ترقی کیلئے خواتین کو آگے 
بڑھنا ہوگا موجودہ حکومت بھی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ترقی کے سفر میں خواتین کی ضروریات و اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مثالی اقدامات کئے ہیں اور تمام سرکاری محکموں میں ملازمت کیلئے خواتین کا 16فیصد کوٹہ مختص اور ملازمت کیلئے خواتین کو عمر کی حد میں تین سال کی بھی رعایت دے رکھی ہے۔ ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تحت ایک لاکھ 10ہزار سے زائد خواتین کو فنی تربیت کی فراہمی پنجاب سکلڈ پروگرام کے تحت چودہ ہزار سے زائد دیہی خواتین کو فنی تربیت کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں تاکہ خواتین ہنر مند بن کر بہتر روزگار کے ذریعے اپنی مشکلات کو کم کر سکیں۔ اس موقع پر آفیسر کلب جوہرآباد میں لیڈی کلب کے ارکان نے محترمہ سمیرا ملک کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
Image result for free download books
;
سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ16 فیصد سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ16 فیصد Reviewed by Khushab News on 7:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.