نو سو کی رجسٹریشن جبکہ 254 کو کارڈ جاری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں معذور افراد کی داد رسی اور مالی معاونت کے لیے خدمت کارڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے زیر اہتمام 900 نابینا افراد اور 900 معذور افراد کی رجسٹریشن کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اب تک ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں 254 خدمت کارڈز معذور افراد میں تقسیم کیئے جاچکے ہیں اس سلسلے میں آج بھی ایک تقریب کا انعقاد ڈی ایچ کیو ہسپتال 
جوہرآباد میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک تھیں انہوں نے خوشاب کے معذور افراد میں خدمت کارڈز تقسیم کیئے اس موقع پران کے ہمراہ وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک مسعود نذیر راجڑ ،چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نذرحیات مجوکہ ،ڈی او سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد، ام فروہ ،ڈاکٹر راشد بلال اعوان ،عابد علی مخدوم ، ڈاکٹر ربنواز، مجید ٹوانہ ،ڈاکٹر راجہ ربنواز موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کاویثرن بہت خوش آئند ہے اس سے معذور افراد کو ایک مالی معاونت ملے گی اور وہ خود وزیر اعلی سے درخواست کر کے اس رقم میں اضافے کی کوشش کریں گی اورانہوں نے ہسپتال انتظامیہ بالخصوص ایم ایس ڈاکٹر آصف محمودقاضی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عنقریب ہمارے ضلع کا شمار ترقی یا فتہ ضلعوں میں ہوگا۔
;
نو سو کی رجسٹریشن جبکہ 254 کو کارڈ جاری نو سو کی رجسٹریشن جبکہ 254 کو کارڈ جاری Reviewed by Khushab News on 9:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.