آج کی اہم خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے 4ملزم گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی
پولیس نے 4ملزم گرفتار کر کے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔
پولیس نے 4ملزم گرفتار کر کے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جوڑ کلاں پولیس نے شاہد منظور اور محمد الیاس کو گرفتار کرکے ان سے بالترتیب بندوق بارہ بور اور تیس بور پکڑ لیا۔ ملزم شاہد منظور کو تیتری پتن سے جبکہ ملزم الیاس کو اڈا برہان سے حراست میں لیا گیا۔ قائدآباد پولیس نے منشیات فروشوں محمد عرفان کو سکیسر روڑ اور محمد عمران کو ریلوے سٹیشن پھاٹک سے پکڑا اور اُن کے قبضہ سے بالترتیب1657گرام چرس اور60لیٹر شراب برآمد کی ۔چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خاتون پر تشدد 3ملزم مقدمہ کی زد میں
مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چک 3ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد شوکت وغیرہ تین افراد کے خلاف ایک خاتون کلثوم بی بی کو زدو کوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ۔مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چک 3ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد شوکت وغیرہ تین افراد کے خلاف ایک خاتون کلثوم بی بی کو زدو کوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کلثوم بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جسکے نتیجہ میں اُس کے کپڑے پھٹ گئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوڑا کلاں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد شاہد منظور اور محمد الیاس کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب 
جوڑا کلاں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد شاہد منظور اور محمد الیاس کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب بندوق بارہ بور اور تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے ۔ ملزم شاہد منظور کو تیتری پتن سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم الیاس کو اڈا برہان سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس نے گزشتہ روز تھانہ کٹھہ کے اے ایس آئی محمد حبیب کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے منشیات فروش ملزمان عبدالمالک اور محمد نواز پٹھان سکنائے کرک حال پیاری کول مائینز کے خلاف زیر دفعہ
تین سو چوبیس ، تین سو تریپن،ایک سو چھیاسی ، چونتیس نو سی سی این سی  )   ت پ تھا نہ  کٹھہ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ہڈالی کے محلہ آرائیانوالہ میں ایک رکشہ ڈرائیور احمد حسن ولد محمد یونس نے اہل خانہ کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں نگل لیں‘ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی میں اس کا معدہ صاف کیا گیا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی جانب سے چلائی جانیوالی ڈاگ کلنگ مہم سست روی کا شکار ہونے سے شہریوں پر خونخوار آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے‘ ہفتہ کے روز ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے‘ متاثرین چار سالہ سمیر احمد ولد مسعود احمد ساکن خالق آباد ‘ نبی بخش ولد غلام بخش ساکن کرپالکہ‘ شاہد رمضان ولد شمیر خان ساکن جلال پور سیداں اور محمد صادق ولد جنگ بہادر ساکن رمضان کالونی جوہرآباد کو طبی امداد اور ریبیز ویکسینیشن کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کی دوران خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد 200تک پہنچ چکی ہے۔ موضع جسوال میں آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والا بارہ سالہ عتیق فیصل آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کے حکم پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے مختلف علاقوں کیلئے محکمہ صحت کی ڈاگ کلنگ ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن کی کارکردگی برائے نام ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ‘ چوراہوں اور پبلک مقامات پر خونخوار آوارہ کتوں کے غول نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا پانے گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو چکا ہے انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک نذیر اعوان نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی ڈاگ کلنگ ٹیموں کو فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو خونخوار آوارہ کتوں سے نجات مل سکے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے فتح محمد نامی ایک شخص کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ چراغ کالونی کی رہائشی مسماۃ کوثر پروین کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کوثر پروین نے کچھ رقم ملزم فتح محمد کے پاس بطور امانت رکھوائی تھی جو اُس نے خورد برد کر لی۔ دریں اثناء سٹی پولیس جوہرآباد نے نظام دین وغیرہ دو افراد کیخلاف امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ملزمان نے سول لائن جوہرآباد میں افتخار احمد کی جانب سے امانتا دی جانیوالی رقم خورد برد کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلاک نمبر14جوہرآباد سے نامعلوم چوروں نے ایک شخص مظفر نواب کا 80ہزار روپے مالیت کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری کر لیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے مظفر نواب کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381-A ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق مظفر نواب نے اپنا موٹر سائیکل نمبری KBK 4597اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں محب پور میں محمد رمضان وغیرہ چار افراد نے ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ انیلہ کلثوم کو اغواء کر لیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے خاوند محمد عارف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-A ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد رمضان کا محمد عارف کے گھر آنا جانا تھا اس دوران ملزم نے مسماۃ انیلہ کلثوم سے تعلقات استوار کر لئے اور گذشتہ روز اپنے تین ساتھیوں کی معاونت سے اُسے اغواء کر کے لے گیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوڑا کلاں پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد شاہد منظور اور محمد الیاس کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب بندوق بارہ بور اور تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ ملزم شاہد منظور کو تیتری پتن سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم الیاس کو اڈا برہان سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

;
آج کی اہم خبریں آج کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 8:26:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.