چیئرمین بلدیہ اور تاجروں میں ٹھن گئی؟ آصف بھا سے شکائت کا اعلان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک حاجی محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ جوہرآباد سے تجاوزات کا خاتمہ اُن کی اولین ترجیح ہے‘ اُنھوں نے جوہرآباد کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کے دوکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر بلدیہ اُنھیں ہٹانے میں حق بجانب ہو گی۔ وہ شہریوں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ واٹر 
بل اور سیوریج ٹیکس کی بروقت ادائیگی کر کے بلدیہ جوہرآباد سے تعاون کریں تاکہ بلدیہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے سکے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک بلدیاتی اداروں کو ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز کا اجراء نہیں ہوا لیکن ہم میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وسائل کو بڑھانے کیلئے مختلف ٹیکسز کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ تاجر اور شہری اس سلسلہ میں اپنے شہر کے بلدیاتی ادارہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ دوسری طرف مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کی کور کمیٹی کا اجلاس انجمن کے صدر محمد عثمان جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین کی طرف سے شہر بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں سے تجاوزات ہٹانے کے نوٹس پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں چیئرمین بلدیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کی آڑ میں دوکانداروں کو ناجائز تنگ نہ کریں صرف اُن تجاوزات کو ہٹایا جائے جو شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہوں۔ اُنھوں نے کہا کہ جوہرآباد کے تاجر قانون پسند اور فرض شناس ہیں اور وہ چیئرمین سے جائز تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس میں ایک سہہ رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو صوبائی وزیر ملک آصف بھا سے ملاقات کر کے اُنھیں تجاوزات کی آڑ میں دوکانداروں کو ہراساں کرنے کے سلسلہ میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔ کمیٹی میں انجمن کے چیئرمین ذکاء اﷲ خان‘ جنرل سیکرٹری رانا سلیم اﷲ اور سینئر نائب صدر اسلم شاہ پیرزادہ شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند رواز پہلے چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک اشرف اعوان نے ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے سرکردہ افراد کی میٹنگ بلائی تھی جس میں کافی غور و خوض اور مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد یہ طے پایا تھا کہ ناجائز تجاوازات کے خاتمے کی مہم کا آغاز مین بازار سے ہوگا اور دوکانوں کے آگے برامدے کے کچھ حصہ کے علاوہ دوکانوں کے آگے تمام بلاتفریق تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔ مگر اب بلدیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے لیے دیئے گئے نوٹسوں کے بعد انجمن تاجران کی جانب سے اپنے ہی طے شدہ فارمولے سے انحراف اور مہم کے خلاف مزاحمت کا اعلان ناقابل فہم ہے۔
Image result for download games
;
چیئرمین بلدیہ اور تاجروں میں ٹھن گئی؟ آصف بھا سے شکائت کا اعلان چیئرمین بلدیہ اور تاجروں میں ٹھن گئی؟ آصف بھا سے شکائت کا اعلان Reviewed by Khushab News on 7:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.