پی پی 42، دس کروڑ کی منظوری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں وارث کلو

پی پی 42کیلئے 10کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی، رکن پنجاب اسمبلی
رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جوڑا کلاں کو دریائے جہلم کے کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا 2کروڑ روپے کا منصوبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پی پی 42 کیلئے 10کروڑ روپے کی بڑی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے وڑھی پناہ خیل میں واٹر سپلائی سکیم ،گرلز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن اور ایک کلو میٹر نئی سڑک تعمیر کرانے کا بھی اعلان کیا۔لنگر والا سیم نالہ کو پختہ کرنے کیلئے بھی تہترلاکھ روپے کے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔ عینوں مائنر کی توسیع پر ساڑھے 7کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس کی ی منظوری دے دی گئی ہے


پی پی 42، دس کروڑ کی منظوری پی پی 42، دس کروڑ کی منظوری Reviewed by Khushab News on 7:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.