دس کروڑ کے اہم منصوبے کا افتتاح

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی دس کروڑ روپے کی گرانٹ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں فراہمی آب کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ تقریب سنگ بنیاد نیو سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں منعقد ہوئی جہاں بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے پائپ لائن کی تنصیب کی کھدائی کیلئے کام کا آغاز کیا۔ تقریب میں بلدیہ جوہرآباد کے کونسلران ملک محمد افضال اعوان‘ حاجی عبدالغفور‘
 سابق وائس چیئرمین حاجی محمد صادق کھچی‘ ڈاکٹر محبوب احمد فیضی‘ ملک رضوان بھا‘ ملک وقار‘ راؤ اشفاق چوہدری ادریس‘ احمد نواز قریشی سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے کہا کہ فراہمی آب کے توسیعی منصوبے کیلئے دس کروڑ روپے کی خطیر رقم کی فراہمی صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس منصوبہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے اور انشاء اﷲ اسے جنوری 2018ء تک مکمل کر لیا جائے گاّ اُنھوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت جوہرآباد شہر اور ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی کی نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد شہریوں کو سیوریج ملے گندے اور بدبودار پانی سے نجات مل جائے گی۔


;
دس کروڑ کے اہم منصوبے کا افتتاح دس کروڑ کے اہم منصوبے کا افتتاح Reviewed by Khushab News on 7:44:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.