ٹی بی کا عالمی دن خوشاب میں سیمینار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر چیسٹ کلینک خوشاب میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء اور چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک تھیں۔ تقریب کے صدر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر تھے ۔ تقریب میں وائس چیئر مین ضلع کونسل مسعود نذیر راجڑ ، ٹی بی ایسو سی ایشن و سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ، وائس پریزیڈنٹ رشید احمد چٹھہ ، صدرٹی بی
 ایسوسی ایشن پاکستان چوہدر ی محمد نواز ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیا ت مجوکہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری شفقت حیات خان بلوچ ، چیئر مین زکوٰۃ و عشر کمیٹی چوہدر ارشد محمود ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر صاحبان مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات ، ٹی بی کے مریض اور لواحقین وغیرہ نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے کہا کہ ادارہ ہذ ا میں ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور رشید احمد چٹھہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہی کی کوششوں سے چیسٹ کلینک میں گائنی سنٹر اور آنکھوں کا مفت علاج ہور ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگے آنے والے وقتوں میں اس ہسپتال میں جدید سہولیات میسر آجائیگی ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے لیے پچاس ہزارروپے عطیہ کا اعلان کیا ۔ چیئر پرسن ضلع کونسل سمیرا ملک نے اپنے خطاب میں شرکاء سیمینار کو یقین دلایا کہ میری طرف سے اورضلع کونسل کے ادارہ ہذا کی جانب سے بھرپور تعاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بزرگوں نے پاکستان بنتے وقت بہت سے عطیا ت دئیے اور میری رگوں میں انہی بزرگوں کاخون ہے۔ لہٰذا وہ آنے والے وقتوں میں صحت کی تمام سہولتیں لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گی اور اس دارے کی ترقی کے لیے مالی اور ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔ اس موقع پر سمیرا ملک نے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ تقریب میں سینٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے سپاس نامہ پیش کیا اور کہا کہ 1960 ء میں اس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس کلینک کی عمارت خستہ حالت ہوچکی تھی ۔ ضلع خوشاب کے مخیر حضرات کے عطیات اکٹھے کیے گئے اور دو کروڑ روپے سے اس کی نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں لوگ ٹی بی کے مرض سے خوف زدہ تھے ۔ لیکن ہم نے آگاہی کے لیے بھر پور مہم چلائی اور لوگوں میں شعو رپیدا کیا۔ رشید احمد چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد ادارے کی ڈویلپمنٹ اور مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ان کی خوراک کا بند وبست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کلینک کے احاطہ میں جگہ وافر مقدار میں موجود ہے لہٰذا مخیر حضرات آگے بڑھیں ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو یہاں لانے کے لیے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالیں اور نیکی کمائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ہذ ا کے 60 فیصد اخراجات وہ خود برداشت کررہے ہیں جبکہ 40 فیصد اخراجات میں مخیر حضرات حصہ ڈالیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ نے دکھی اور سسکتی ہوئی انسانیت کی خدمت کے لیے یہاں اینٹی کینسر ہسپتال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ علاوہ ازیں سیمینار میں ڈاکٹر نوید اقبال ، ڈاکٹر راؤ گلزار ، صدر ٹی بی ایسو سی ایشن پاکستان چوہدر ی محمد نواز اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ٹی بی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر اورنگ زیب نے ہسپتال کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے دس ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں مریضوں کو مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ 
ٹی بی کا عالمی دن خوشاب میں سیمینار ٹی بی کا عالمی دن خوشاب میں سیمینار Reviewed by Khushab News on 6:57:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.